388

عینک والا جن“کی ننھی اداکارہ معطر کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، یہ اب کیسی دکھتی ہیں؟ جان کر آپ کیلئے پہچاننا مشکل ہوجائے گا

پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا مشہورڈرامہ ”عینک والا جن “ آج تک بچوں اور بڑوں کے ذہنوں پر قبضہ کیے ہوئے ہے اور لوگ اس کے ایک ایک کردار سے واقف ہیں ۔ ڈرامے سے شہرت پانے والی بچی” معطر“کی جوانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

جس میں وہ عمران خان کیساتھ موجود ہے ۔نیو نیوز کے مطابق ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں ایک بچی معطر کے کردار سے شہرت پانے والی لڑکی اچانک برسوں بعد منظر عام پر آئی ہیں۔

معطر کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیساتھ لی گئی تصویر کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے جاری ہیں۔معطر کو اس ڈرامے کے بعد بہت کم ہی سکرین پر دیکھا گیا ہے مگر اس کی حالیہ تصاویر نے سب کو حیران کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں