651

پاکستان کا وہ لڑکا جس نے قائداعظم جیسا نظر آنے کیلئے 50 سرجریاں کرا ڈالیں۔۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستا ن کہ یہ مشہور ترین لڑکا کون ہے ؟

لاہور ( آن لائن) چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ایک ایرانی لڑکی نے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی طرح نظر آنے کیلئے 50 سرجریاں کروائیں تو اس کا چہرہ بگڑ گیا اور بھیانک ہو گیا جس کے بعد اس کی بہت سی تصاویر بھی منظرعام پر آئیں۔

کچھ روز خبریں چلنے کے بعد مذکورہ لڑکی نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی اور یہ بھی کہا کہ وہ کسی اور کی طرح نظر آنے کیلئے کسی صورت بھی سرجری نہیں کروائے گی لیکن اب یہ معاملہ ایک پاکستانی ”لڑکے“ کیساتھ منصوب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو دلچسپ بھی ہے اور مزاح سے بھرپور بھی، جس کے باعث سوشل میڈیا پر ہنسی کاطوفان برپا ہے۔

پاکستانی لڑکے نے بانی قائداعظم کی طرح نظر آنے کیلئے 50 سرجریاں کروا لیں“ یہ اور بہت سے دوسرے الفاظ اور تصاویر سوشل میڈیا پر اس وقت سامنے آئیں جب عمران خان نے چند روز قبل کراچی کا دورہ کیا اور وکلاءکی جانب نے انہیں جناح کیپ پہنائی گئی ۔

کپتان جناح کیپ پہن کر جہاں خوش دکھائی دئیے تو ان کے مداحوں نے بھی خوب سراہا کیونکہ جناح کیپ واقعی کپتان کے سر پر ’جچ‘ رہی تھی لیکن اس کیساتھ ہی سوشل میڈیا پر ”میم بریگیڈ“ بھی حرکت میں آ گئی اور مختلف تصاویر اور لطائف کا انبار لگ گیا جو انتہائی دلچسپ اور مزاح سے بھرپور تھا۔

سوشل میڈیا کی ایک صارف نے عمران خان کی تصویر اٹھائی اور اسے شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ سب پر بازی لے گیا اور دیکھنے والے ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔حسن احمد نامی صارف نے جناح کیپ پہنے کپتان کی تصویر شیئر کی اور لکھا ”پاکستانی لڑکے نے قائداعظم کی طرح نظر آنے کیلئے 50 سرجریاں کروا لیں۔

یہ ایک تصویر اور جملہ سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہا ہے اور کپتان کے مداحوں کے علاوہ ان کے مخالفین بھی اس جملے سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں