416

کیا آپ چاہیں گے کہ جمائما واپس آ جائیں

عمران خان نے کہا کہ جمائما نے ریکارڈ اپنے پاس سنبھال کر رکھے ہوئے تھے جس کے باعث میرے لیے چالیس سال کا ریکارڈ اور منی ٹریل پیش کرنا ممکن ہو سکا اور نااہلی کے مقدمے میں سر خرو ہوا، یہ غیبی مدد تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں صحافی کاشف عباسی نے عمران خان سے سوال کیا کہ ’کیا آپ چاہیں گے کہ جمائما واپس آئیں یا اگر وہ واپس آنا چاہتی ہوں ؟‘اس پر عمران خا ن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جمائما کی واپسی کی باتیں اب ماضی کی بات ہو گئی ہے، ایک مشہورمقولہ ہے کہ ’دریا کو ایک ہی مرتبہ پار کرتے ہیں‘،پانی گزر جاتاہے ،وقت آگے چلا جاتاہے ۔کاشف عباسی نے سوال کیا کہ کیا شیخ رشید نے آپ کی اور جمائما کی شادی کی بات آپ سے پوچھ کر کی تھی ؟ اس پر عمران خان کا کہناتھا کہ نہیں پوچھ کر نہیں کی وہ جذباتی ہو جاتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمائما جب تک پاکستان میں رہیں انہیں شدید تنقید کا سامنا رہا، پہلے مسلمان ہونے پر تنقید کی زد میں آئی، پھر یہودی لابی کا الزام لگا کر کردار کشی کی گئی جس پرجمائما کو بہت تکلیف ہوئی اور جب جمائما نے اپنی ماں کو ٹائلز گفٹ کیے تو اسمگلنگ کا الزام لگایا گیا۔ہمارا فیس بک پیج ضرور لائیک کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں