1,275

2 سال تک مجھے اور میرے بیٹے کو خرچ دیا لیکن

اسٹیج اداکارہ زارا اکبرنے فوزی علی کاظمی نامی شخص سے18سال بیٹا ہونے کا دعویٰ کر تے ہوئے کہا ہے کہ فوزی علی کاظمی نے مجھے صرف2سال بیٹے کا خرچ دیا اسکے بعد وہ17سال سے غائب ہو چکا ہے ‘فوزی علی کاظمی آصف زرداری کا دوست ہے اگر میں قتل ہوئی تو اس کا ذمہ دار فوزی کاظمی ‘آصف علی زرداری اور

پیپلزپارٹی ہوگی ‘میں (ن) لیگ کا حصہ ہوں مگر میرے اس معاملے سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں لیکن وہ میری مدد کر نا چاہتے ہیں تو میرے لیے بہتر ہوگا . لاہور پر یس کلب میں اپنے وکلاءکے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیج اداکارہ زارا اکبرنے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی عمر18سال ہونے کا انتظار کرتی رہی ہوں.

جسکے بعد میں اب اپنے خاوند کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی ہے اگرکوئی مجھ سے نکاح نامہ دیکھنا چاہتا ہے تووہ عدالت کے ریکارڈ میں جاکر دیکھ سکتا ہے .‘میرا خاوند آصف علی زرداری کا دیرینہ دوست ہے‘مجھے تحفظ چا ہیے میری جان کو خطرہ ہے. انہوں نے کہا کہ میرے بچے کی تصویر میڈیا پر نہ آنے دیں اس کی پڑھائی کا مسئلہ ہے میری میڈیا مالکان سے گزارش ہے میری مدد کر یں ‘میری پارٹی ن لیگ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں

لیکن اگر مجھے میری پارٹی مدد فراہم کرتی ہے تو میں انکی شکر گزار ہوں گی.انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا نکاح نامہ عدالت میں پیش کر دیا ہے. انہوں نے کہا کہ اگرکسی کو یقین نہیں آتا تو وہ میرے بیٹے اور فوزی کاظمی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرواکے دیکھ لیں میرا بیٹے کا باپ فوزی کاظمی ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں