52

فلم کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف کی تصاویر لیک, ایسا کیا ہے اس تصویر میں جو عالمی شہرت کا باعث بن گیا

بھارتی فلم ساز فلموں کی شوٹنگ کے حوالے سے بڑی احتیاط سے کام لیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہر کردار اور فلم کی کہانی کوچھپا

کر رکھا جائے، لیکن شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم”زیرو” کے سیٹ سے کترینہ کیف کی کچھ تصاویر لیک ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کی لیک ہونی والی تصاویر میں اداکارہ ہاتھوں میں چوڑیاں ، ماتھے پر بندیا اور کُرتے میں ملبوس نظر آرہی ہیں جو بظاہر دیکھنے میں دلہن کی شوٹ کا سین معلوم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ اُن کے مد مقابل کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ یہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں