72

مداح نے انتہاء کر دی سری دیوی کی وہ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی جو کبھی کسی نے نہیں دیکھی تھی ، دیکھئیے

لیجنڈ اداکارہ سری دیوی 13اگست 1963کو پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے چارسال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ یہ مشہور اداکارہ بے شمار تامل، ملیالم، تیلگو اور ہندی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ سری دیوی نے پانچ بار فلم فیئر اعزاز حاصل کیا اور ان کو بھارتی سینما کی پہلی لیڈی سُپر اسٹار’ کا خطاب بھی دیا گیا

گزشتہ دنوں ان کے انتقال کی خبر نے نہ صرف ان کے لاکھوں مدحوں بلکہ پورے ہندوستان کو غم زدہ کردیا ہے۔ یہ ممتاز فلم پروڈیوسر اور انیل کپور کے بھائی بونی کپور کی اہلیہ تھیں۔

آج ہم آپ کو ان کی زندگی کی ایک بہت ہی اہم اور یاد گار تصویر دکھا رہے ہیں جس میں انہیں ان کے والدین کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے والد تامل اور

والدہ تیلگو تھیں جن کے نام ائیپن اور راجیشوری تھے۔ ان کے والد پیشے سے ایک وکیل تھے ۔سری دیوی کی ایک بہن اور دو سوتیلے بھائی بھی تھے۔یہ تصویر سری دیوی کے مداح کی جانب سے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر شئیر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں