244

جڑی ہوئی بھنویں آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہیں؟

اکثر لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ہمارے چہرے کے خدوخال ہماری شخصیت کو بیان کرتے ہیں۔ بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جن کی بھنویں آپس میں ملی ہوئی ہوتی ہیں۔۔

تاہم کچھ لوگ تو انہیں ایسے ہی رہنے دیتے ہیں لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے آئی برو کے درمیانی جگہ پر موجود بال جو انہیں آپس میں جوڑے ہوئے ہوتے ہیں، انہیں صاف کروا لیتے ہیں۔پر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس طرح کی بھنویں لوگوں میں خود مختاری کی علامت ہوتی ہیں، اور جڑی ہوئی بھنوؤں والے افراد زیادہ تشویش میں مبتلا نہیں ہوتے۔

اگر آپ کی بھنویں بھی اس طرح کی ہیں تو بلاشبہ آپ ایک روشن خیال انسان اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ بے شک آپ ان صلاحیتوں کو فنکارانہ طور پر استعمال نہ کریں، مگر پھر بھی آپ اپنا زیادہ وقت جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنے میں گزارتے ہیں اور اپنے دماغ کو آزاد چھوڑ دیتے ہیں۔۔

ہر چیز میں آپ کی منفرد توجہ اور لگن آپ کو لوگوں کے سامنے ایک مزاحیہ اور دلچسپ شخص ظاہر کرتی ہے۔

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں