236

فودا خان بھارت ،میں اداکاری کی وجہ سے مشہور نہیں بلکہ سیف علی خان کے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کو غصہ چڑھا دیا

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کہاہے کہ فواد خان جیسے پاکستانی اداکاروں کو ہندوستان میں اس قسم کی توجہ ملنے کی صرف ایک ہی وجہ ہے اور وہ یہ کہ انہیں ہندوستان میں کافی مختلف مانا جاتا ہے کیوں کہ ان کا تعلق ایک ’ممنوعہ سرزمین‘ سے ہے۔انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے انٹرویو میں سیف علی خان کا کہنا تھا

کہ’فواد خان اور دیگر پاکستانی اداکاروں کی شخصیت کے ساتھ ایک الگ سا گلیمر جوڑ دیا جاتا ہے جس کی وجہ ان کا ممنوعہ سرزمین سے تعلق ہے، اگر یہ ہندوستانی اداکار ہوتے تو وہ الگ سا گلیمر ان کے ساتھ نہ ہوتا، تب یہ بھی یہاں عام ہی مانے جاتے‘۔انہوں نے پاکستانی فنکاروں پر لگائی جانے والی پابندی پر بھی سوال اٹھایا۔سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس پابندی کے بارے میں کچھ سمجھ نہیں آتا، ایک طرف تو آپ ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعلق رکھتے ہیں، فلموں میں کاسٹ کرتے ہیں، کرکٹ کھیلتے ہیں اور دوسری جانب کچھ اور ہی معاملات دکھائی دیتے ہیں۔ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ان دونوں ممالک کے درمیان بہت کچھ چل رہا ہے جس کا کسی کو معلوم نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ا±ڑی حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی عائد کردی گئی تھی، جس کے بعد فواد خان اور ماہرہ خان سمیت کئی پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان چھوڑنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں