بالوں کے ساتھ چند مزیدار مذاق


2

 

جب کبھی آپ کہیں باہر جاتے ہیں تو آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا اچھا ڈریس ہو اگر آپ لڑکی ہیں تو اچھا میک اپ ہو اور آپ دیکھنے والوں کے لئے جاذب ِنظرہوں لوگ آپ کو دیکھیں اور دیکھتے ہی رہیں۔ صرف آپ کی ہی نہیں بلکہ دنیا میں موجود تقریبا” ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے اس خواہش کی تکمیل کے لئے مختلف لوگ مختلف انداز اپناتے ہیں اکثر لوگوں کا یہ انداز واقعتا” دلکش و خوبصورت ہوتا ہیں مگر بعض لوگ ایسے اندازاپناتے ہیں جس کا مقصد صرف دیکھنے والوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانا ہوتا ہے چاہے وہ آپ کو دیکھ کے محظوظ ہی کیوں نہ ہوں۔ انسان کے مختلف انداز اختیار کرنے میں بالوں کا بھی ایک بڑا ہاتھ ہوتا ہے جس کو اپنے مرضی کا اسٹائل دے کر انسان دلکش بھی لگ سکتا ہے اور مضحکہ خیز بھی۔ ایسے ہی بالوں کے ساتھ چند دلچسپ اندازاورانکی خاص کٹنگ کے اسٹائل کو لے کر آج ہم آپ کی خدمت میں حاضرہوئے ہیں تو آئیے شروعات کرتے ہیں اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے یہ عجیب طریقے جانتے ہیں۔

بالوں سے بنا چہرہ – آ رہے ہو کہ جا رہے ہو؟

بال کٹوانے کا یہ نیا انداز لوگوں کو الجھانے کے لئے کافی اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ ایسے میں آپ اپنے کپڑے الٹے پہن کر کہیں کھڑے ہوجائیں تو لوگ آپ کے پاؤں دیکھ کر ضرور بھاگ کھڑے ہونگے۔ بھووووت

بالوں سے بنی ہیٹ – پہن تو لی ہے اب اتاروگی کیسے؟

لیڈی گاگا کی یہ ہیٹ ان کے بالوں سے بنی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح سے انہوں نے یہ ہیٹ اپنے سر پر بنوائی ہے ویسے ہی سارا وقتٰ اسے پہنے رہنے میں انہیں دقت نہیں اٹھانی پڑی ہوگی۔

بالوں سے بنی ٹینس بال – کیا کوئی اس سے کھیلنا چاہے گا؟

بالوں سے بنی ہوئی اس ٹینس بال سے کیا کوئی ہمارے ساتھ کھیلنا پسند کرے گا؟ ایک ہٹ تو بنتا ہے ناں؟

بالوں سے بنا ناشپاتی – کوئی ہے جو ہمیں پائن ایپل کھلادے؟

پہلے پائن ایپل درختوں پر اگا کرتے تھے آج کل سروں پر بھی اگتے ہیں۔

بالوں سے بنا مکڑی کا جالا – اُففف۔۔۔ اگر یہ چل پڑی تو؟

اگر یہ مکڑی زندہ ہو کرچل پڑی تو؟ تیرا کیا ہوگا کالیا؟

بالوں سے بنی چھپکلی – قوس ِقزح کے سات رنگ

چھپلی کی صورت میں قوس ِقزح کے یہ اب دن کے اوقات میں بھی میسر ہیں۔

بالوں سے بنے ٹماٹر – کتنے روپے کلو ہیں؟

اب ٹماٹروں کی مہنگائی ختم اب ٹماٹر سر پر اگائیے اور کھانا پکائیے۔ کتنے روپے کلو ہیں؟

بالوں سے بنی شاخیں – کہیں یہ غبارے اُڑ ہی نہ جائیں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال اوپر اٹھے رہیں تو آپ اسطرح بالوں کو اسٹائل دے دسکتے ہیں ساتھ میں غبارے لگادیں مگر دیکھ کر کہیں یہ غبارے آپ کو لے کر اڑ ہی نہ جائیں۔

بالوں سے بنا ریچھ – دیکھ کر اگر اس نے کاٹ لیا تو؟

بالوں کی طرح سر پر موجود یہ ریچھ لوگوں میں آپ پر توجہ ضرور بڑھا سکتا ہے مگر دور سے۔

بالوں سے بنا گھونسلہ – اب درختوں کی کیا ضرورت؟

بالوں سے بنا یہ گھونسلہ کیا چڑیوں کا گھربسا سکےگا۔ اب درخت چڑیوں کے کس کام آئیں گے؟

بالوں سے بنی مونچھیں – کیا مونچھوں نے اپنی جگہ بدل لی؟

اب مونچھیں ناک کے نیچے نہیں بلکہ سروں پہ اگا کریں گی۔

بالوں کا گچھا – اب کسی چھاؤں کی ضرورت نہیں

کیا کارٹون کے کردار اب زمین پر چلیں گے؟

بالوں سے بنے ہاتھ – ویمپائرز اب زمین پر

کیا کسی کو اس کے نوکیلے دانت نظر آئے؟

بالوں سے بنی شکل – کیا آپ مجھے دیکھ رہے ہیں؟

کیا کہیں کوئی چھپنے کی جگہ ہے؟

بالوں کی پیلی ٹینس بال – کیا ریکٹ مل جائے گا؟

کہیں کسی پاس اس بال سے کھیلنے کے لئے ریکٹ مل جائے گا؟


Like it? Share with your friends!

2

What's Your Reaction?

hate hate
1
hate
confused confused
1
confused
fail fail
1
fail
fun fun
3
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
2
love
lol lol
1
lol
omg omg
2
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لطیفوں کی دنیا