403 Forbidden


openresty
زندگی کے مشکل سفرمیں دوست ایک لطیفہ » لطیفوں کی دنیا

زندگی کے مشکل سفرمیں دوست ایک لطیفہ


0

 

وہ لوگ محبت کے قابل ہیں جو آپ کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ دوستوں! کیا آج کے دن آپ ہنسے ہیں؟ ہم پُرامید ہیں کہ ایسا ہی ہوا ہوگا۔ زندگی میں ہنسی بھی بالکل ایسے ہی ہے کہ جیسے آپ سانس لیتے ہیں۔ بس فرق یہ ہے کہ سانس آپ اپنے پھیپھڑوں کے بل بوتے پراورخود لیتے ہیں بغیر کسی کی مدد کے۔ جبکہ ہنسنے کے لئے آپ کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ مدد ہمارے دوستوں کی صورت میں ملتی ہے۔ دنیا میں صرف یہی سب کچھ نہیں بلکہ یہ کافی حد تک ایک بنیاد ہے دوستوں کا مضحکہ خیز ہونا بھی ایک نعمت ہے اور ان کا آپ کو ہنسانا بھی۔ ایسے دوست وہ حیثیت رکھتے ہیں جو بیماری میں آکسیجن ماسک کی ہوتی ہے جس کے ہونے سے آپ زندہ رہ سکتے ہیں۔ ایسے دوستوں کی وجہ سے ہی آپ زندگی کے ہرمشکل مرحلے کو ایسے پار کرلیتے ہیں جیسے وہ کوئی وجود ہی نہ رکھتے ہوں۔ ایسے دوست سانسوں میں بستے ہیں جو اسکی آمدورفت کو متوازن کیے ہوئے ہوتے ہیں اسی لئے وہ زندگی میں زندگی کی ہی طرح انتہائی ضروری مگرلاشعورمیں موجود ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمیں ذرا ٹھہر کرانہیں نوٹس کرنا چاہیئے۔

ایسے لوگوں کو پہچاننا جو آپ کو ہنساتے ہیں بالکل ایسا ہی ہے کہ زندگی میں لمحہ بھر کو رک کر آپ اپنی سانس کی آنے اور جانے پرغورکریں۔ جس طرح آٌپ کے لئے یہ بات سکون بخش ہے کہ آپ زندگی میں ہمیشہ سانس لے سکتے ہیں بالکل اسی طرح یہ بات بھی سکون فراہم کرتی ہے کہ زندگی کی الجھنوں کے درمیان آپ ہمیشہ ہنس سکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو ضرورتلاش کریں اور زندگی جب بھی یہ آپ کو ملیں آپ انہیں خود سے دورنہ ہونے دیں تاکہ یہ آپ کو یاد دلاتے رہیں کہ زندگی جب تک بھی ہے اس میں الجھنوں، پریشانیوں اور مسائل کی جتنی بھی اہمیت ہے اتنی ہی اہمیت مزاح کی بھی ہے۔

ایسے دوست جو مزاحیہ ہوں وہ نہ صرف یہ کہ زندگی میں آپ کو پرسکون رکھتے ہیں بلکہ یہ آپ میں عاجزی اورسمجھداری پیدا کرنے میں مدد بھی کرتے ہیں۔ وہ مسلسل آپ کوذہن نشین کرواتے ہیں کہ آپ کے لئے کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوئی اگرآپ سلپ ہوجائیں تو وہ ہنس کر آپ کا مذاق اُڑا کرآپ کو یہ بتاتے ہیں کہ  ہرکوئی گر جاتا ہے کوئی بڑی بات نہیں۔ وہ چونکہ خود مثبت سوچ رکھتے ہیں اسی لئے آپ کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں اوراگرآپ کی چیزوں میں سب کچھ بہترین نہ بھی ہو تب بھی وہ آپ سے نفرت نہیں کرتے نہ ہی ان کی نظرمیں آپ کی عزت کم ہوتی ہے اگر آپ کوئی غلطی کر بیٹھیں اوراپنی غلطی مان لیں یوں آپ میں سمجھداری آجاتی ہے اور آپ مسائل کا برا اثر لینے کے بجائے پھرسے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک نئی طاقت اور بھرپورصلاحیت کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ مانا کہ آپ کی زندگی میں غلطیوں اورقسمت کی اپنی ایک اہمیت ہے مگراگر آپ مزاحیہ دوستوں سے مالامال ہیں تو وہ آپ کو زندگی کا دوسرا رخ دکھانے میں بھی مدد کرتے ہیں جس میں مزاح کے سوا کچھ نہیں۔    

مستقبل پریقین دہانی کے لئے مزاحیہ دوستوں کا ہونا بہت ضروری ہے جب کبھی آپ کا رات کے تین بجے سڑکوں پر آوارہ گردی کرنے اورگانے گانے کا دل چاہے تو وہ آپ کو کہیں گے کہ کیا پتا تم کل تم ڈاکو مشہور ہوجاؤمگرایسی باتیں کم از کم تین دن تک آپ کو ہنساتی رہیں گی۔

اسی لئےہم کہتے ہیں کہ اپنے مزاحیہ دوستوں کو اپنے قریب رکھیں اورایسے ہی نئے دوستوں کی تلاش میں رہیں کیونکہ ایسے دوست آپ کے لئے خوشی کاپیٹرول ہیں جن کے ہونے سے ہی آپ کی زندگی کی گاڑی خوبصورتی سے رواں دواں ہے وہ ٹھنڈی ہوا کی مانند بھی ہیں جو چھو جائے تو روح تک کوسکون دے جاتی ہے۔

 

 


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لطیفوں کی دنیا