عینک پہننے والوں کی کچھ مشکلات » لطیفوں کی دنیا

عینک پہننے والوں کی کچھ مشکلات


1

 

بینائی اللہ کی دی گئی بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے وہ لوگ جن کی بینائی ٹھیک ہے انہیں اس تکلیف کا ادراک نہیں ہوسکتا جوعینک لگانے والوں کو ہوتا ہے جب وہ صبح اٹھتے ہیں تو اپنا کمرہ ، بستر، فرنیچر، دیواریں، پنکھا، یہاں تک کہ چھت سب کچھ انہیں دھندلا نظرآتا ہے اور بغیر عینک لگائے کچھ بھی صاف نہیں نظر آتا اور پھرہروقت انہیں ناک پر لگا کر رکھنا مزید تکلیف دہ ہوتا ہے چاہے قریب کا دیکھنا ہو یا دور کا عینک کو ہر وقت اپنے ساتھ رکھنا اکثر اوقات بہت مشکل ہوجاتا ہے اسی لیے آج ہم آپ سے شیئر کرنے والے ہیں چند ایسے مسائل و مشکلات جو مضحکہ خیز حد تک تکلیف دہ مگرضروری ہوتی ہیں اورعینک پہننے والوں کا اس تکلیف دہ عمل سے گزرے بغیر گزارہ نہیں ہوسکتا۔ تو آیئے شروعات کرتے ہیں۔

عینک کی صفائی ایک نازک مرحلہ

عینک کوہرتھوڑی دیرکے بعد صاف کرنا پڑتا ہے حالانکہ زیادہ ترآپ کسی بلڈنگ میں رہتے ہیں بغیر کسی مٹی کے سیلاب کے یا سڑک کے پھر بھی یہ بات نا سمجھ میں آنے والی ہے کہ عینک کے گلاسزکیسے اتنی جلدی خراب ہوجاتے ہیں؟ اب جبکہ ہم جانتے ہی ہیں کہ یہ خراب ہو ہی جاتے ہیں تو انہیں صاف کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہوتا ہے جتنا کہ انہیں پہننا اسی لئے عینک کو عام طورسے آپ اپنی شرٹ سے ہی صاف کرلیتے ہیں۔ لیکن کیا ہوگا اگرآپ نے کاٹن کے علاوہ کوئی ایسے کپڑے پہن رکھے ہوں جو عینک کی صفائی کے لئے موزوں نہ ہوں؟ سب کچھ مزید بھیانک ہوجائےگا۔

اگرعینک کھو جائے تو؟

اگر آپ اپنی عینک کو کسی جگہ رکھ کر بھول جائیں یا حادثاتی طور سے وہ آپ کے ہاتھ سے گر جائے تو اسے ڈھونڈنا ایک مصیبت سے کم نہیں ہوتا کیونکہ آپ اسے دیکھے بغیر نہیں ڈھونڈ سکتے اورآپ عینک کے ذریعےسے ہی دیکھ سکتے ہیں اس لئے عینک کو ڈھونڈنے کے لئے بھی آپ کو ایک عدد عینک چاہیئے ہوتی ہے۔

ہر دفعہ آرام وسکون سے بیٹھنے اور ٹی وی دیکھنے میں مسئلہ

ایک اور محنت جو آپ کو درکار ہوتی ہے وہ ہے سکون کے ساتھ دیر تک ٹی وی کا کوئی ڈرامہ وغیرہ دیکھنا جو کہ عینک کی موجودگی میں ممکن نہیں ہوپاتا کیوں کہ عینک کا کام آپ کو صحیح نظر دینا ہے اوروہ بیٹھی یا کھڑی ہوئی پوزیشن میں ہی ممکن ہوتا ہے اگر آپ لیٹ کر ٹی وی دیکھنا چاہیں تو یہ عینک کا مسئلہ نہیں کہ وہ آپ کی ناک پر ٹھیک سے جمی بھی رہے۔

3D

مووی دیکھنے میں مسئلہ

اگرآپ چاہیں کہ آپ بھی سینما میں کوئی مووی دیکھیں تو عام لوگوں کی طرح آپ بھی دیکھ سکتے ہیں لیکن اگر آپ تھری ڈی مووی دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ آپ کے لئے مسئلہ بن سکتی ہیں کیونکہ اس صورت میں آپ کو اپنی عینک پر ان تھری ڈی گوگلز کو پہننا پڑتا ہے جن کی وجہ سے آپ اس قابل ہوتے ہیں کہ آپ فلم دیکھ سکیں۔ ایسے میں عینک کے اوپر ایک اور عینک عجیب ہوجاتی ہے اور بے سکونی اور ایک سردرد کا باعث بنتی ہے۔  

کیا آپ گرم گرم کھانا یا سوپ انجوائے کرنا چاہتے ہیں؟

اگر آپ کسی ریسٹورینٹ میں جائیں اور وہاں گرم سوپ آرڈر کریں تو عینک کی موجودگی میں ایسا ممکن نہیں ہو پاتا کیونکہ اچانک ہی آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کو کچھ بھی نظر نہیں آرہا ایسے میں آپ پریشان ہوجاتے ہیں پھر پتا چلتا ہے کہ آپ کے گلاسز کے آگے گرم کھانے کی دھند آگئی ہے۔ یہ سچ ہے کہ کچھ کھانوں کے لئے تیز گرم ہونا ضروری نہیں ہوتا مگر بعض کھانے اپنا ذائقہ اپنی گرمائی میں ہی دیتے ہیں یہی وجہ ہے ایسے کھانے عینک پہننے والوں کے لئے کافی مشکل کا باعث ہوتے ہیں کیونکہ جوں ہی آپ گرم کھانے کو اپنے قریب کرتے ہیں ویسے ہی کھانے کا سارا دھواں عینک پرآکرجمع ہو کراسے دھندلاکردیتا ہے اور یوں آپ کچھ بھی دیکھ نہیں پاتے۔

کانٹیکٹ لینسز پہننا

لوگ ہمیشہ آپ کو لینسز پہننے کا مشورہ دیتے رہتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے کہنا آسان اور کرنا مشکل ہوتا ہے اسی طرح کانٹیکٹ لینسز پہننا آسان نہیں ہوتا ایک تو ہروقت پہننا آنکھوں کو تکلیف دیتا ہے دوسرے آنکھوں کو ان سے نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہوتا ہے جیسے کہ آنکھوں کا لال ہوجانا وغیرہ اور اگر آپ لڑکی ہیں تو اس سے آپ کا میک اپ بھی خراب ہو سکتا ہے۔

لوگوں کا آپ کی عینک لے کر شوقیہ پہننا

آپ کا عینک لگانا تو ایک حقیقت ہے مگر بعض لوگوں کو آپ کی عینک بہت دلچسپ معلوم ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ آپ سے آپ کی عینک مانگ کر پہنتے ہیں اگر آپ کے ساتھ بھی کبھی ایسا ہو تو حیرانی کی بات نہیں کیونکہ یہ نارمل ہے۔ اگرآپ ان کو اس کی اجازت دیتے ہیں کہ وہ آپ کی عینک لگا سکتے ہیں تو اتنا ضرور جان لیں کہ آپ وہاں بیٹھے ایک بیوقوف لگیں گے جسے کچھ نظر نہیں آرہا ہوگا اور اس بات کو لے کر وہ لوگ مزاق کررہے ہونگے۔

بارش

عینک پراگر دھند آجائے تو اسے صاف کیا جا سکتا ہے مگر گھرکے باہراگر بارش ہوجائے تو آپ کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے کیونکہ یہ دھند سے برا حال ہوتا ہے جہاں بار بار عینک پر لگے پانی کو گیلی شرٹ سے صاف بھی نہیں کیا جاسکتا۔

کتابی کیڑا

عینک پہننے کی وجہ سے لوگ آپ کے اسٹائل کو نہیں دیکھتے بلکہ ہمیشہ آپ کو پڑھاکو یا کتابی کیڑا ہی سمجھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ آپ اپنی زندگی انجوائے نہیں کرتے۔

دوبارہ سے ناک پر جمانا

عینک پہننے کا ایک بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ گرمی کے موسم میں کہیں باہر ہوں اور آپکو پسینہ آرہا ہو تو آپ کی عینک بار بار ناک پر سے سلپ ہوتی رہتی ہے اور آپ کو اسے ہر بار ناک پر جمانا پڑتا ہے۔

ان ساری جدوجہد کے باوجود آپ جانتے ہیں کہ عینک پہننا آپ کو بہت زبردست بناتا ہے اسی لئے آپ لڑتے ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ آپ لڑسکتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

1

What's Your Reaction?

hate hate
2
hate
confused confused
1
confused
fail fail
1
fail
fun fun
4
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
1
lol
omg omg
1
omg
win win
1
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لطیفوں کی دنیا