403 Forbidden


openresty
مزاح – ایک قریبی رشتہ » لطیفوں کی دنیا

مزاح – ایک قریبی رشتہ


1

 

زندگی میں کئی اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں پریشانیاں ہمارے دل و دماغ کو بھاری کردیتی ہیں لیکن زندگی کے اس اتار چڑھاؤ میں جب ہم خوش ہوتے ہیں تو ہم اپنے اندرایک ہلکا پن محسوس کرتے ہیں ہم دوسروں سے بات کرنے اور انہیں سننے کے لئے خود کو تیار پاتے ہیں ہم زندگی کا مزا لینے، اس میں ہنسنے کھیلنےکے لئے آمادہ ہوجاتے ہیں۔ اگرکوئی غیرمتوقع چیز ہم دیکھتے ہیں جو مزاح کن ہو تو ہم ہنس دیتے ہیں۔ اسی طرح ٹی وی کے مزاحیہ خاکے ہمیں احساس دلاتے ہیں کہ زندگی میں ہمیشہ پریشانیوں کوخود پرحاوی نہیں کرنا چاہئیے۔ ساتھ ہی ہمیں یہ بھی پتا چلتا ہے کسی متوقع صورتحال کو کس طرح مزاحیہ بنایا جاسکتا ہے۔

جب زندگی اچھی لگتی ہے تو دنیا بھی محفوظ ہونے کا احساس دلاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایسے حالات میں ہم اپنے اندرخود اعتمادی اور ایسی طاقت پاتے ہیں جو زندگی کے ہرچیلنج سے نمٹنے کی بھرپورہمت دلاتی ہے۔ 

اس بات کا احساس ہونا کہ آپ کس طرح اپنی گفتگو اور کاموں میں مزاح کے عنصرکوشامل کرسکتے ہیں آپ میں خوشی اور خود اعتمادی پیدا کرتا ہے اور آپ کو لوگوں سے جوڑے رکھتا ہے جبکہ جھگڑے اوراختلافِ رائے ہمیں ایک دوسرےسےجدا کردیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ رشتوں اور تعلقات میں مزاح کا پہلو شامل ہونے سے ماحول کی گرمی اورجدائی سے بچا جا سکتا ہے اوراسکے ساتھ ہی ایسے جملوں کے ذریعے سے ہم معاملات کو حقیقت کی نظرسے بھی دیکھتے ہیں۔

پورے سال تفریحی سرگرمیاں کرنا جیسے کہ کوئی صدقہ یا چندہ جمع کرنا، اچانک کسی کی سالگرہ کا اہتمام کرنا، شکار پرجانا وغیرہ ہمیں خوش رکھنے میں مدد دیتی ہیں اور کمزور نہیں پڑنے دیتیں۔ کسی بھی کامیاب تقریب کے لئے ایسی سرگرمیوں کا انتخاب کرنا ضروری ہوتا ہے جو بذات خود ایک دعوت نامہ ہوں جس میں شرکت پر لوگ خود کو پرسکون محسوس کریں تاکہ بات چیت کے دوران بے ساختہ گفتگو میں ایک دوسرے پراثراندازہوسکیں اس طرح انہیں توجہ اور حوصلہ افزائی مل سکے۔  

ایسے حالات جو کشیدگی پیدا کردیتے ہیں ان میں مزاح اس طرح کے جملوں سے پیدا کیا جاسکتا ہے۔

 آپ بہت اچھے ہیں۔

کیا اب جیتنے کی باری میری ہے؟

کیا یہ معافی مانگنے کے لئے بہت دیرنہیں ہوچکی؟

آپ چھوٹے ہیں، آپ زیادہ جانتے ہیں۔

وغیرہ

اسکے علاوہ کچھ ایسی چیزیں بھی ہیں جنہیں آپ تفریحا” کرسکتے ہیں۔

 

اپنے پالتو جانورکےسامنے رقص کریں۔

دو تین ڈشزکو مکس کرکے کھالیں

میٹھا سب سے پہلے کھا لیں۔

سالگرہ کا کارڈخود بنائیں۔

پاپ کارن گھرمیں بنائیں۔

لوگوں کو زبردست کہانیاں یا شرمندگیاں مزاح کے انداز میں بتائیں۔

جس طرح کھانوں میں مصالحوں کی وجہ سے ذائقہ آتا ہے ایسے ہی زندگی کی ڈش میں مزاح ذائقہ فراہم کرتا ہے یہ زندگی کی ڈش میں سے درد کو

evaporate

کرکے اسے خوشی سے بھردیتا ہے یہ زندگی کومختلف رنگوں سے روشناس کرواتا ہے یہ اچھا بولتا اورسنتا ہے یوں یہ لوگوں سے ایک قریبی تعلق بنانے میں مدد دیتا ہے۔

 

 


Like it? Share with your friends!

1

What's Your Reaction?

hate hate
1
hate
confused confused
0
confused
fail fail
1
fail
fun fun
1
fun
geeky geeky
1
geeky
love love
2
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لطیفوں کی دنیا