403 Forbidden


openresty
کچھ اہم معلومات » لطیفوں کی دنیا

کچھ اہم معلومات


0

پہلے زمانے میں ڈاکٹرزمریضوں کی مرہم پٹی کرنے کےلئے مکڑی کا جالا استعمال کرتے تھے۔ 

ہردن قریب 98 فیصد آپ کی سوچ وہی ہوتی ہے جو پچھلے دن کو ہوتی ہے۔

مائیکرو ویو حادثاتی طور پر 1945 میں اس وقت ایجاد ہوا جب ایک انجینئرہائی پاور ریڈارز کے قریب کام کر رہا تھا تو اس نے غور کیا کہ اسکی جیب میں موجود کینڈی بار پگھل گئی ہے۔

شکر خورے بہت تیز کام کرتے ہیں صرف ایک منٹ میں یہ 50 دفعہ اپنے پر ہلاتے ہیں 1200 دفعہ انکا دل دھڑکتا ہے اور 250 دفعہ ہوا میں سانس لیتے ہیں۔

شہد کی مکھی کو ایک پاؤنڈ شہد بنانے کے لئے 200 ملین پھولوں کا رس جمع کرنا ضروری ہوتا ہے۔

جوان اونٹ صرف 13 منٹ میں 30 گیلن یعنی 113 لیٹرز پانی پی سکتے ہیں۔

برازیل کے شہر لگونا میں ڈولفن مچھلیاں شکار کرنے میں مچھیروں کی مدد کرتی ہیں۔ ڈولفن مچھلی کےاوپردائرہ بناتی ہے اور مچھیروں کو اشارہ کرتی ہے کہ مچھیرے اپنا جال وہاں پھینکیں۔ روزآنہ 200 سے زائد خاندان اس پکڑ پر انحصار کرتے ہیں۔

چیتوں اور گھر کی بلیوں میں

95.6

فیصد ایک جیسا ڈی این اے ہوتا ہے

سائنسی مطالعہ کہتا ہے کہ اگر ایک مَٹھی بھرپستے روزآنہ کھائے جائیں تو یہ کولیسٹرول کم کرنے میں اوردل کو صحت مند بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

کیلے کا درخت دراصل کوئی درخت نہیں ہوتا بلکہ یہ بہت بڑا جڑی بوٹی کا پودا ہوتا ہے جو کہ 25 فٹ تک لمبا ہوسکتا ہے تب ہی یہ دنیا کی سب سے بڑی جڑی بوٹی کہلاتی ہے۔

ستاروں کی معلومات رکھنے والوں کا خیال ہے کہ

Neptune

پر بھی سمندر ہونگے جو ہیروں کے مائع سے بنے ہوئے ہونگے۔

سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے کے لئے 8 منٹ اور 30 سیکنڈ کا وقت درکارہوتا ہے۔

لکڑ بھگوں کے پاس غیرمعمولی قوت ہوتی ہے ان کا دل شیر کے دل سے دگنا بڑاہوتا ہے۔

چین کے پاس دنیا میں سب سےزیادہ گدھے پائے جاتے ہیں جن کی تعداد تقریبا” 11 ملین ہے

بندوق سے نکلی ہوئی گولی تقریبا” 2796 میل فی گھنٹہ یعنی 4500 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے سفر کرتی ہے جو آواز کی رفتار سے تین گنا زیادہ ہے۔

مکئی کے بھٹے میں ہمیشہ

Even

نمبر میں قطار ہوتی ہے۔

زرافے کا دل 10 کلو سے بھی زیادہ وزن دارہوتا ہے اور انسان کی دل سے دگنی تعداد میں دھڑکتا ہے۔

کھانے کا ذائقہ دینے میں آپ کی ناک آپ کی زبان سے زیادہ شریک ہوتی ہے دراصل 80 فیصد ذائقہ سوگھنے کی حس سے ہی آتا ہے۔ کچھ بھی کھاتے ہوئے اپنی ناک پکڑ لیں اور پھر دیکھیں اس کا ذائقہ اتنا تیز معلوم نہیں ہوگا۔

کیچپ اپ 1830 میں دوا کے طور پر بازار میں آئی تھی جس سے معدے کی خرابی اور گٹھیا کے مرض کا علاج ہوتا تھا۔

مارس کا فضائی ماحول صرف

Carbon dioxide

پر مشتمل ہے۔

انسانی چھینک 100 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے یہ تجویزنہیں کیا جا سکتا کہ چھینک کو روک دیا جائے کیونکہ اگر ایسی کوشش کی گئی توشدید دباؤ کے باعث کان خراب ہوسکتے ہیں۔

مطالعات یہ بتاتے ہیں کہ ٹریفک اور ہوا کی آلودگی کو دنیا بھرمیں 12 فیصد ہارٹ اٹیک کا باعث قرار دیا گیا ہے۔

عام طور سے یہ مانا جاتا ہے کہ انسان اپنا دماغ صرف 10 فیصد استعمال کرتے ہیں جبکہ ایم آر آئی کا عکس یہ دکھاتا ہے کہ انسان اپنے دماغ کا کافی زیادہ حصہ استعمال کرتے ہیں یہاں تک کہ سوتے میں بھی انسان اپنا دماغ استعمال کرتے ہیں۔

کینچوے یعنی

Earthworm

کے اوسطا” 5 دماغ ہوتے ہیں اور کوئی پھیپھڑا نہیں ہوتا یہ آکسیجن کو اپنی کھال کے ذریعے سے جذب کرتے ہیں۔

آکٹوپس کے کل 9 دماغ اور تین دل ہوتے ہیں اس کے پاس ایک مرکزی دماغ ہوتا ہے اورباقی 8 دماغ اسکے ہر ٹینٹیکل کے نیچے ہوتا ہے۔

شکرخورے اوپر، نیچے، دائیں، بائیں، آگے، پیچھے یہاں تک کہ اُلٹے بھی پروازکرسکتے ہیں۔

آپ کے سر کے بالوں کی زندگی کا دورانیہ 2 سے 7 سال تک ہوتا ہے اس کی زندگی کے آخر میں بالوں کی ڈوری گرجاتی ہے اور اس کی جگہ نئے بال اُگ آتے ہیں۔

سورج کی براہِ راست روشنی اچھی صحت کے لئے ضروری ہے۔ اگراسکی کافی مقدارنہ ملے تو اس حالت کو

Mal illumination

کہتے ہیں جو کہ وٹامن ڈی کی کمی اور دوسرے صحت کے مسائل کا باعث ہوتا ہے۔

گھاس دنیا کا سب سے زیادہ کامیاب پودا ہے جو 25 فیصد زمین کے حصے کو ڈھکے ہوئے ہے یہ کسی بھی دوسرے پودے کے مقابلے پر جنگلی حیات کوسب سے زیادہ کھلاتا ہے۔

پتنگ 3000 سال سے بھی پہلے قدیم چین میں ایجاد ہوئی تھی اور جنگوں میں استعمال ہوتی تھی تاکہ دشمن کو ڈرایا جا سکے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
1
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
3
love
lol lol
3
lol
omg omg
0
omg
win win
2
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لطیفوں کی دنیا