ایئر پورٹ سیکیورٹی کو آٹھ عجیب وغریب چیزیں ملیں


0

ایئر پورٹ سیکیورٹی کو آٹھ عجیب وغریب چیزیں ملیں
جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ہر ملک میں عام طور سے ائیر پورٹ پر
security
کا نظام سخت پایا جاتا ہے تقریبا” ہر ائیر پورٹ پر جدید قسم کی چیکنگ کے لئے اعلی ٰ سے اعلیٰ اور زبردست آلات ،
Cctv cameras , Sensors
اور
scanners
اور سخت قسم کے اہلکار موجود ہوتے ہیں۔ اتنے سارے اقدامات اور انتہائی سختی کے باوجود مجرم کچھ نہ کچھ ضرور
Smuggle
کر ہی لیتے ہیں ۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ اس گروہ میں بھی کافی منظم قسم کے افراد پائے جاتے ہیں جن کے بارے میں تقریبا” روز اخبارات میں خبریں آتی ہیں کہ ائیرپورٹ پر کیا کیا کچھ غیر قانونی مثلا”
Drugs
کا
Consignment
یا ہیروں کا تھیلا برآمد کرلیا گیا۔ یہ تو تھیں وہ چیزیں جو غیر قانونی ہوتی ہیں مگر آج کے ہمارے اس ٹاپک میں آپ کو معلومات ملیں گی چند ایسی اشیاء کی جوبہت ہی عجیب و غریب ہیں تو آئیے شروعات کرتے ہیں۔
8
Dead snakes
سانپ ایک خوفناک جانور ہے اور عام طور سے سانپوں کو دیکھ کر فورا” ہی ماردیا جاتا ہے کیونکہ اسکے زہر سے کسی کی بھی جان جا سکتی ہے۔ سانپ کے بارے یہ تو عام خیالات ہیں مگر یہ بات کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ یورپ ایشیاء اور افریقہ میں سانپوں کو پالا بھی جاتا ہے اور بطور پالتو جانور بھی اپنے گھروں میں رکھا جاتا ہے۔ 2007 میں
Atlanta airport
سے ایک شخص کو پکڑا گیا۔ یہ شخص ساؤتھ کوریا سے آرہا تھا۔ اسکے سامان کی جب شک کی بنیاد پر تلاشی لی گئی تو اس کے سامان میں سے چھوٹی چھوٹی بوتلیں اور جارز ملے جن میں مردہ سانپ بند تھے۔ ان سانپوں کی اقسام انتہائی زہریلی تھی یہ معلوم نہ ہوسکا کہ اس شخص کو ان مردہ سانپوں کے ساتھ کیا کرنا تھا مگر اسکے سامان میں یہی سب کچھ تھا۔
7
200 tarantulas
یہ ایک خاص طرح کی مکڑی ہوتی ہے جو زہریلی ہوتی ہے۔ یہ مکڑی ساؤتھ امریکہ میں موجود ہوتی ہے اور یہ مکڑیوں کی ایک کمیاب قسم ہے۔ کچھ سالوں پہلے جرمنی کے ایک جوڑے کو شک کے وجہ سے پکڑا گیا جب سامان کی تلاشی ہوئی تو ان کے سامان میں سے ٹرینچولاز کی دو سو کے قریب چھوٹی چھوٹی تھیلیاں برآمد ہوئیں جن میں ان مکڑیوں کو احتیاط سے رکھا ہوا تھا۔ یہ نوجوان جوڑا ساؤتھ امریکہ کے ٹرپ میں ان مکڑیوں کو لے جا رہے تھے۔
6
Body of Iphones
آج کل موبائل فونز کو بھی آسانی سے اسمگل کیا جاتا ہے یہ بات 2014 میں چائنہ ائیر پورٹ کی ہے جب ایک نوجوان کی چیکنگ کے دوران ایک
Metal detector
نے بار بار بیپ بیپ کا الارم بجایا تو چائنہ کے ایک نوجوان کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی گئی جس میں پتا چلا کہ اس نوجوان نے 98 آئی فونز اپنے جسم کے ساتھ اپنی شرٹ کے اندر جوڑے ہوئے تھے اسے دیکھ کر وہاں پہ ڈیوٹی دینے والے سیکیورٹی پر معمور اسٹاف کی حیرت کی کوئی انتہاء نہ تھی۔ یہ نوجوان ان آئی فونز کوزیادہ قیمت پر مہنگا کر کے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
5
1.2 million dollars in gold bars
ناظرین اسمگلنگ میں گولڈ دوسرے نمبر پر ہے پہلے نمبر پر ڈرگز ہے۔ انڈیا گولڈ کی اسمگلنگ میں پہلے نمبرپر ہے۔ انڈیا میں گولڈ کے کافی ڈیلرز پائے جاتے ہیں۔ کچھ سال پہلے کی بات ہے کہ وہ فلائٹ جو ممبئی سے بینکاک جا رہی تھی اس کے واش روم سے صفائی کرنے کے دوران گولڈ کے 24 بارز ملے یہ صفائی ایک معمول کی صٖفائی تھی مگر
Smugglers
کی ذرا سی غلطی کے باعث کروڑوں روپے کی یہ اسمگلنگ کامیاب نہ ہوسکی۔
4
Lipstick stun gun
اسٹن گن ایک ہتھیار ہے جس کے ذریعے سے سامنے والے یا دشمن کو بے حس یعنی
Numb
کیا جاتا ہے۔ ایک مشکوک خاتون کی تلاشی جب امریکہ میں ایک ائیر پورٹ پر لی گئی تو اس کے پاس سے ایک لپ اسٹک کی شکل و صورت کی طرح کی ایک چیزملی خاتون بضد تھی کہ یہ صرف ایک لپ اسٹک ہے مگر تفصیلی جائزہ لینے پر پتا چلا کہ یہ ایک اسٹن گن ہے جو لپ اسٹک کی شکل میں تھی اور خطرناک تھی یہ کوئی
Cosmetic
نہیں تھی بلکہ یہ اسٹن گن ساڑھے تین لاکھ وولٹ کی تھی۔
3
Human skull fragments
کہتے ہیں کہ کسی کھلی اور صحت بخش جگہ سے واپسی کا سفر کرنے پر اپنا سامان ضرور چیک کرنا چاہیئے تاکہ کوئی مسئلہ نہ ہونے پائے۔ چند امریکن کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوا کہ ائیر پورٹ پر جب انکا سامان کھلا تو ان کے خریدے ہوئے مٹی کے برتنوں سے ایک انسان کی کھوپڑی کے مختلف اعضاء نکلے اس بات سے وہ خود بھی لاعلم تھے کہ کیسے ان کے سامان میں سے یہ اعضاء پہنچے۔ اس بات پر ان سے تفتیش تو ضرور ہوئی مگر ائیر پورٹ کے حکام نے انہیں یہ سوچ کر جانے دیا کہ اس سے کسی کو کوئی نقصان یا خطرہ نہیں ہو سکتا۔
2
8 year old boy
بعض اوقات ہم آپس میں مذاق مذاق میں ایک دوسرے کو کہہ جاتے ہیں اور انگریزی کی ایک کہاوت بھی ہے کہ
Put me in your suitcase
یہ بات تو کہنے کو مذاق ہوتی ہے مگر اب جو ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں اس سے آپکو یہ مذاق سچ دکھائی دے گا ایک آٹھ سالہ Ivorian
بچے کو اسپین سے موروکو اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ثابت ہوئی یہ بات تو اب تک نامعلوم ہے کہ اس بچے کو کیوں اسمگل کیا گیا مگر اتنا ضرور ہے کہ اسمگلرز کے ارادے برے تھے جنہیں ائیرپورٹ پر موجود
Scanners
نے محفوظ طریقے سے آگے بڑھنے نہیں دیا اور ناکام بنا دیا۔
1
51 tropical fish
یہ واقعہ
Melbourne international airport
کا ہے جب 2005 میں ایک
Security officer
کو محسوس ہوا کہ ایک خاتون کے اسکرٹ میں غیر معمولی تحریک ہورہی ہے تو اس نے ذاتی طور پر اس خاتون کی تلاشی لینے کا فیصلہ کیا اور تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ اس خاتون نے
51 tropical fish
کو اپنے ساتھ اپنے اسکرٹ کے اندر پاکٹس میں رکھا ہوا ہے اور وہ انہیں اسمگل کرنا چاہتی تھی جسے آفیسر نے ناکام بنا دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
1
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
1
geeky
love love
4
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لطیفوں کی دنیا