ناخنوں پر خم کا نشان کیوں ہوتا ہے؟


0

 ناخنوں پر خم کا نشان کیوں ہوتا ہے؟

نااظرین آج جو ٹاپک ہم آپ کے لئے لائے ہیں وہ دنیا کے ہر شخص کے ساتھ ہے اور اس کے بارے میں اکثر لوگوں کے ذہن میں سوال آتا ہے جب وہ غور کرتے ہیں کہ ہمارے ناخنوں کے نیچے والے حصے میں ایک سفید رنگ کا خم یعنی
Curve
کیوں ہوتا ہے؟ اس خم کو آدھا چاند بھی کہا جاتا ہے۔ تو آج ہم آپ کو اسکا راز بتائیں گے کہ ایسا کیوں ہے؟ اور یہ کس چیز کا سائن ہے؟ اور اگر یہ خم صحت سے تعلق رکھتا ہے تو ہم نے کیا کرنا ہے اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لئے کیونکہ اگر صحت ٹھیک ہوگی تو ہی انسان اپنی زندگی سے لطف اٹھا سکتا ہے اللہ کا دی ہوئی نعمتوں کا فائدہ اٹھا سکتا ہے ان نعمتوں پہ اسکا شکرادا کرسکتا ہے اور اچھے طریقے سے عبادت کا مزہ لے سکتا ہے یہ سب کچھ تب ہی ممکن ہو پاتا ہے جب انسان کی صحت اچھی ہو۔ اسی لئے آج ہم آپکو ان سفید نشانات کا مطلب بتائیں گے جو انگلیوں اور انگوٹھوں کے ناخنوں کے نچلے حصے میں موجود ہوتے ہیں۔

عام طور سے لوگوں کا ان نشانات کے بارے میں یہ خیال ہے کہ یہ
Calcium
کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں جبکہ یہ خیال غلط ہے۔ دراصل اس نشان کا سائنسی نام
Lunula لونیولا
کہلاتا ہے اور اسکا مطلب ہے کہ انسان کی صحت اچھی ہے اور اس کی زندگی میں ایک مستقل سرگرمی موجود ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی سائنس کے ایکسپرٹس کہتے ہیں کہ اگر کسی انسان کی کم سے کم آٹھ انگلیوں پہ یہ نشان ہیں تو اسکا
Immune system
اپنا کام اچھے طریقے سے انجام دے رہا ہے۔ اس کے برعکس اگر یہ نشان کم یا دھندلا ہے تو اسکی صحت اچھی نہیں ہے یا اسے توانائی کی ضرورت ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جسمانی اور نفسیاتی بیماریوں کا ناخنوں کی شکل اور رنگ سے گہرا تعلق ہے۔ اسی لئے عام طور سے
Check up
کرتے ہوئے ڈاکٹرز عموما” ناخنوں کا معائنہ بھی کرتے ہیں کیونکہ ناخنوں کی رنگت کسی بھی انسان کی مجموعی صحت کو بتاتی ہے۔ اسکے علاوہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ آئرن زنک یا پروٹین کی کمی کی وجہ سے بھی یہ نشانات ہوسکتے ہیں اس لئے جن لوگوں کے یہ نشانات ہیں انہیں چاہیئے کہ صحت مند خوراک کھائیں۔
Proteins
سے بھرپور خوراک استعمال کریں جتنی بھی ڈیری کی مصنوعات ہیں وہ کھائیں دودھ پیئں ان میں
Calcium اور proteins
آپ کو حاصل ہونگے۔ اور آئرن کی کمی کے لئے چنے اور ہری سبزیاں کھائیں ان میں آئرن وافر مقدار میں ہوتا ہے۔
ناظرین ان نشانوں سے ہرگز پریشان نہ ہوں کیونکہ انکا ہونا ایک مثبت پہلو ہے یہ آپ کے اچھا مدافعتی نظام کے بارے میں آپ کے ایکٹو ہونے کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اور ایک اشارہ کرتے ہیں کہ آپ مجموعی طور سے صحت مند ہیں۔
یہ تھا ہمارا ٹاپک امید ہے کہ آپکو پسند آیا ہوگا اور آپکو تسلی بخش جواب بھی مل گیا ہوگا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
2
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
3
geeky
love love
3
love
lol lol
1
lol
omg omg
1
omg
win win
2
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لطیفوں کی دنیا